Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس

Web Desk by Web Desk
ستمبر 18, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس

بلوچستان سمیت ملک بھر میں افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30 ہزار سے زائد افراد وطن واپس بھیجے گئے

ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان سے بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کی واپسی کا یہ مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہوا۔ اس دوران اب تک 30 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں جن میں سے 20 ہزار افراد نے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ میں اس وقت 33 سے زائد تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز افغان باشندوں کے زیرانتظام چل رہے ہیں، جنہیں انتظامیہ نے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس غیر قانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی اور ان کے انخلاء کے عمل میں متحرک ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے آباد علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد تمام غیر قانونی افراد کو واپس بھیجنے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

Previous Post

ریاض: بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور

Next Post

راولپنڈی: انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

Next Post
راولپنڈی: انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

راولپنڈی: انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم