Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 19, 2025
in بین الاقوامی
0

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سےپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ڈیڑھ سال سے خارجہ پالیسی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے، حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت پاکستان کو نصیب ہونا فخرکی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے،معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

Previous Post

پرائیویٹ حج کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے

Next Post

شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

Next Post
شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم