Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 19, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ اور آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی۔

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آج سرگودھا کے لیے 33 بسوں کا تحفہ لائی ہوں، شہر کے لیے 60 بسیں رکھی ہیں، سرگودھا ڈویژن کو 105 بسوں کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہا حیرانی ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں دل کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں، میں نے اسی روز فیصلہ کیا اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا، آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے کام شروع کردیا ہے، دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو اب فیصل آباداور ڈویژن سے دور جانے کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، تین دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، سیلاب کے باعث27 شہر اور 5 ہزار سے زائدگاؤں متاثر ہوئے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، ہم نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا، متاثرین کو خیموں میں آباد کیا اور خوراک فراہم کی، 22 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ، آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی، یہ جنگی جہازوں کی سلامی کسی سیاسی لیڈر کو نہیں بلکہ پاکستان کو دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالا میں موجود شخص کو نہیں پتا کہ پاکستان اب آگے بڑھ گیا، وہ قصہ دیرینہ ہے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کوشش کی گئی، آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، سعودی عرب نےکہا کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا، کبھی دیکھی ہے اتنی بڑی سفارتی کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ کانٹریکٹ ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، یہ دفاعی معاہدہ بہت بڑا کارنامہ ہے، حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے۔

Previous Post

Next Post

مستند شواہد ہیں کہ افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں

Next Post
مستند شواہد ہیں کہ افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں

مستند شواہد ہیں کہ افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم