Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ابندیاں بحال ہوئیں تو جوہری معائنوں کی بحالی کا معاہدہ معطل کر دیں گے: ایران کا انتباہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 20, 2025
in بین الاقوامی
0
ابندیاں بحال ہوئیں تو جوہری معائنوں کی بحالی کا معاہدہ معطل کر دیں گے: ایران کا انتباہ

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں نہ ہٹانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی جانب سے 28 ستمبر کو ایران پر پابندیاں بحال کی گئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر سفارتی سطح پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو 27 ستمبر تک یہ پابندیاں خودکار طریقے سے بحال ہو جائیں گی اور اس صورت میں آئی اے ای اے سے معاہدہ معطل سمجا جائےگا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس حوالےسے واضح کرچکے ہیں کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق کسی بھی اقدام کی صورت میں آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم نہ کرنے کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ایران پر پہلے سے موجود تمام پابندیاں، اسنیپ بیک میکانزم کے تحت 28 ستمبر کو 30 روزہ مدت کے اختتام پر خودکار طور پر دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔

رواں ماہ 10 ستمبر کو ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔

مصر میں ہونے والے اس معاہدے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری نگراں ادارے کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔

Previous Post

سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ٹکراگیا، دیہات و سڑکیں زیرِ آب

Next Post

بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ

Next Post
’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم