Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘فلسطین میں ناانصافی کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں، امریکا اور مودی بھی ہیں’ : بھارتی اداکار پھٹ پڑے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 21, 2025
in بین الاقوامی
0
‘فلسطین میں ناانصافی کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں، امریکا اور مودی بھی ہیں’ : بھارتی اداکار پھٹ پڑے

چنئی میں فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج، بھارتی فنکاروں کی اسرائیل، امریکا اور مودی پر کڑی تنقید

چنئی: بھارت کے معروف اداکار پراکش راج نے فلسطین میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ظلم کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو بھی قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑے احتجاجی جلوس اور عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس مظاہرے میں معروف بھارتی اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد سیاسی رہنما اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اداکار پراکش راج نے کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کی آواز بلند کرنے والوں کا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا:
’’اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست کہلاتا ہے، تو ہاں یہ سیاست ہے اور ہم بولیں گے۔‘‘

پراکش راج نے ایک دردناک نظم بھی سنائی:
’’جنگیں ختم ہو جائیں گی، لیڈر ہاتھ ملا کر چلے جائیں گے، لیکن کہیں ایک ماں اپنے بیٹے کا انتظار کرے گی، ایک بیوی شوہر کا اور بچے اپنے والد کا۔ یہی سچ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی جرم کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جسم پر لگا زخم خاموشی سے بگڑتا ہے، ویسے ہی کسی قوم کے زخم پر خاموش رہنے سے وہ ناسور بن جاتا ہے۔

اسی موقع پر اداکار ستھیاراج نے غزہ میں جاری قتل و غارت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا:
’’غزہ پر کس طرح اندھا دھند بمباری کی جا سکتی ہے؟ انسانیت کہاں گئی؟ ایسا ظلم کرنے والے لوگ سکون سے کیسے سو سکتے ہیں؟‘‘

ستھیاراج نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس قتلِ عام کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ چنئی میں احتجاج کرنے سے کیا فرق پڑے گا، مگر آج کے دور میں سوشل میڈیا اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مظاہروں میں شریک ہوں، کیونکہ اگر شہرت انسانیت اور آزادی کے کام نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ ہی کیا ہے۔

بھارتی ہدایتکار ویتری ماران نے بھی فلسطین میں جاری جارحیت کو ایک ’’منصوبہ بند نسل کشی‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہ صرف رہائشی علاقوں بلکہ اسکولوں، اسپتالوں اور حتیٰ کہ زیتون کے درختوں پر بھی بم برسائے جا رہے ہیں، جو فلسطینی عوام کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

یہ احتجاج اس وقت بھارت میں فلسطین کے حق میں ابھرتی ہوئی عوامی آواز کی ایک نمایاں مثال ہے، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ ظلم کے خلاف بولنا صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مشترکہ فرض ہے۔

Previous Post

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

Next Post

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post
ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم