عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا جبکہ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کی 25 ستمبر کو ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم نکات پیش کیے اور پاک بھارت جنگ بندی کرانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

