Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو، ہیرو بننے کی کوشش میں بھارتی کپتان مشکل میں پڑگئے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in کھیل
0
پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو، ہیرو بننے کی کوشش میں بھارتی کپتان مشکل میں پڑگئے

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے متنازع اور سیاسی بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے باعث وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی باضابطہ شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کو جمع کرائے گئے شواہد کا میچ ریفری رچی رچرڈسن نے تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو بھی ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کپتان کے پریزنٹیشن میں دیے گئے غیر مناسب سیاسی ریمارکس کھیل کی روح کے منافی ہیں اور اس سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اس وقت پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی 2 آفیشل رپورٹس کا بھی جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس معاملے کی باضابطہ سماعت متوقع ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف باقاعدہ کارروائی کے امکانات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریزنٹیشن کے دوران پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایسا سیاسی بیان دیا تھا، جسے نہ صرف غیر مناسب قرار دیا جا رہا ہے بلکہ کھیل کے اصولوں کے خلاف بھی سمجھا جا رہا ہے۔ اس بیان کے بعد پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جبکہ سابق بھارتی کپتانوں اور تجزیہ کاروں نے بھی کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور دیا تھا۔

Previous Post

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا

Next Post

مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف

Next Post
مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف

مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم