کراچی میں ملک بھر کی طرح سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1629 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 3759 امریکی ڈالر پر جا پہنچا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

