Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس کی تیاری مکمل، شائقین کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری

Web Desk by Web Desk
ستمبر 28, 2025
in کھیل
0
ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس کی تیاری مکمل، شائقین کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ایشیا کپ کرکٹ فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے خصوصی یونٹس ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

دبئی پولیس نے شائقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کھیل کے دوران کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پابندی کریں اور ایسا کوئی عمل نہ کریں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے یا نفرت اور نسل پرستی کو فروغ دے۔

ٹکٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں۔ ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار انٹری ہوگی اور دوبارہ داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں موجود رضاکاروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور اپنی گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں۔

اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی والی اشیاء میں آتش بازی، فلیئرز، لیزر پوائنٹرز، نوکیلی اشیاء، ہتھیار، زہریلے مادے اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز شامل ہیں۔ بڑی چھتریاں، کیمرہ ٹرائی پوڈز، سیلفی اسٹکس، سیاسی بینرز، پالتو جانور، سائیکلیں، اسکیٹ بورڈز، اسکوٹرز اور شیشے کی بنی اشیاء بھی ممنوع ہیں۔

دبئی پولیس نے تمام شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور میچ سے بھرپور لطف اٹھائیں تاکہ کھیل کا مثبت اور محفوظ ماحول برقرار رہے۔

Previous Post

سکولوں میں گریڈ 8 کے طلبہ کے لیے اے آئی پر مبنی تعلیمی ٹولز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع، ملک بھر میں توسیع کی امید

Next Post

دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن

Next Post
دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن

دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم