Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن

Web Desk by Web Desk
ستمبر 28, 2025
in ٹیکنالوجی
0
دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے جدید ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کروا دیا ہے، جس کی بدولت امیگریشن کا عمل اب صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو رہا ہے۔

اس نئے نظام میں مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی بورڈنگ پاس پیش کرنے کی۔ مسافر بیک وقت 10 افراد کے ساتھ اسمارٹ کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔

یہ سہولت دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کوریڈور ہے جو فی الحال ٹرمینل تھری بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔

دبئی حکام کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی سے خاص طور پر فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، کیونکہ وقت کی بچت کے ساتھ امیگریشن کا عمل مزید آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

GDRFA Dubai نے اس سسٹم کو مسافروں کے لیے ایک انقلابی سہولت قرار دیا ہے جو دبئی ائیرپورٹ کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید آگے لے جائے گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو تمام ٹرمینلز تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔

یہ اقدام دبئی کے اس وژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے جس کے تحت شہر کو دنیا کے بہترین اور سب سے جدید مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور AI ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

Previous Post

ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس کی تیاری مکمل، شائقین کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری

Next Post

ایشیا کپ فائنل: پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی آمد، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کا شاندار استقبال

Next Post
ایشیا کپ فائنل: پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی آمد، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کا شاندار استقبال

ایشیا کپ فائنل: پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی آمد، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کا شاندار استقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم