Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات

Web Desk by Web Desk
ستمبر 28, 2025
in کھیل
0
قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں شریک مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور مکمل سپورٹ کا اظہار کیا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا فائنل ہے، پوری ٹیم کی دعائیں اور مکمل سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان ٹیم کیلئے بہت بڑا دن ہے، ہماری طرف سے مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے دل سے کھیلیں، اللہ تعالیٰ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے جو بہادری سے کھیلتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ پاکستان جیت کر واپس آئے۔

کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ سب کی دعائیں مینز ٹیم کے ساتھ ہیں، ’’بیسٹ آف لک‘‘، جم کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

اومیمہ سہیل نے کہا کہ پاکستان مینز ٹیم کو ایشیا کپ فائنل کے لیے نیک خواہشات، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا۔ کرکٹر نتالیہ پرویز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو گڈ وشز دیتی ہوں اور امید ہے کہ آپ اچھا کھیلیں گے اور ایشیا کپ جیتیں گے۔

کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے جا رہا ہے، میں پاکستان ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘ کہتی ہوں، امید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔

سیدہ عروب شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ’’بیسٹ وشز‘‘ ہیں اور امید ہے کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر آئیں گے، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Previous Post

کولمبین صدر کا اسرائیلی مظالم کیخلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی فورس بنانے کا مطالبہ

Next Post

میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، سلمان علی آغا کا اعتراف

Next Post
میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، سلمان علی آغا کا اعتراف

میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، سلمان علی آغا کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم