لیہ کے تھانہ سٹی کی حدود محلہ قادر آباد گلی ڈاکٹر فیروز والی میں قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 5 بچوں کے باپ 45 سالہ بلال نے 40 سالہ منتہیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جھگڑے کے دوران شوہر خود بھی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے شوہر بلال کو حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ منتہیٰ بی بی کی نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے، آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی مزید تحقیقات جاری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر بلال نے بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا۔ شوہر نے 40 سالہ منتہیٰ کو چھریوں کے متعدد وار کر کے جان سے مار دیا خود بھی شدید زخمی ہو گیا

