Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کا حل نکالنے پرگفتگو

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کا حل نکالنے پرگفتگو

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ختم کرنے اور مسائل کا حل نکالنے کے لیے حکومتی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد مظفر آباد پہنچا، جہاں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے گئے۔ اس وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، امیر مقام، سردار یوسف اور قمر زمان کائرہ بھی شامل تھے۔ حکومتی وفد نے احتجاج کو ختم کرنے اور کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ طویل گفتگو کی۔

ابتدائی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر میں امن قائم رہے کیونکہ دشمن ملک پاکستان کے اندر کسی بھی عدم استحکام سے فوری طور پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن طریقے سے مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات کو ضرور سنا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی اس بحران کا دیرپا حل ممکن ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ بات چیت نہایت اچھے ماحول میں ہوئی ہے اور یہ ایک مثبت آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید مشاورت کے لیے اپنے دیگر ساتھیوں سے وقت مانگا ہے، جس کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف خود اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مذاکراتی ٹیم کی روانگی سے قبل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات سننے کے لیے مظفر آباد آیا گیا ہے، کیونکہ اس وقت ایسے عناصر متحرک ہیں جو پاکستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار نے بھی کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک ہونے کے باوجود فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور کمیٹی سے مذاکرات کے عمل کو بحال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مطالبات پر اتفاق نہیں ہو سکا، ان پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو حالات کو معمول پر لایا جائے۔ اسی دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات پہلے ہی تسلیم کر لیے گئے ہیں اور باقی پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ عام شہری جاں بحق جبکہ 72 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا، جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔ تاہم حکومتی سطح پر مذاکرات کی بحالی سے اب اس بات کی امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ بحران بات چیت کے ذریعے ختم کیا جا سکے گا۔

Previous Post

سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

Next Post

لیہ میں قتل کا افسوسناک واقعہ ، مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Next Post
لیہ میں قتل کا افسوسناک واقعہ ، مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

لیہ میں قتل کا افسوسناک واقعہ ، مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم