Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان نے 2025 کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے ان اداروں کو خط لکھ کر "بعد از آفات ضروریات کا جائزہ” (Post-Disaster Needs Assessment – PDNA) کرانے کی درخواست کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ معیشت پر سیلاب کے اثرات اور نقصانات کا ایک جامع اور درست تخمینہ لگایا جائے تاکہ مستقبل میں بحالی اور تعمیرِ نو کے اقدامات شفاف انداز میں ممکن ہوں۔

یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا جسے وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا۔ تاہم اس تخمینے پر سخت تنقید کی گئی کیونکہ اس میں کئی غلطیاں موجود تھیں۔ مثال کے طور پر ابتدائی رپورٹ میں بلوچستان میں نقصانات دکھائے گئے حالانکہ حالیہ سیلاب نے بلوچستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی اداروں کی شمولیت سے تخمینے کی شفافیت اور درستگی میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد پاکستان کی بحالی حکمتِ عملی اور ممکنہ غیر ملکی امداد کے فیصلوں میں آسانی پیدا ہو گی۔

Previous Post

وزیرداخلہ کا اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب

Next Post

مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کا حل نکالنے پرگفتگو

Next Post
مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کا حل نکالنے پرگفتگو

مظفر آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، مسائل کا حل نکالنے پرگفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم