Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کے لیے روزگار کے مواقع میں زبردست اضافہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 7, 2025
in پاکستان, تجارت
0
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کے لیے روزگار کے مواقع میں زبردست اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں ممالک کے معاشی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ دفاعی تعلقات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے سعودی مارکیٹ میں روزگار کے نئے دروازے کھلنے لگے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حکومتِ پاکستان نے سعودی عرب کو بھیجی جانے والی افرادی قوت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی معیشت کو مضبوط کرے گا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ کا باعث بنے گا۔ 2025 کے پہلے سات ماہ کے دوران سعودی عرب جانے والے پاکستانی ورکرز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے سعودی عرب پاکستانی محنت کشوں کی سب سے بڑی منزل بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں سعودی عرب سے پاکستان کو 736.7 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، جو کل 3.1 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا حصہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت جاری میگا ترقیاتی منصوبے، نیوم سٹی، گرین انیشی ایٹو، اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں نے تعمیرات، صحت، خدمات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں غیر ملکی خصوصاً پاکستانی ہنر مندوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’تکامل پروگرام‘ کے تحت ایک نیا اشتراک قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) پاکستانی افرادی قوت کو 62 مختلف فنی شعبوں میں تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ورکرز کی مہارت اور مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔

سعودی حکومت نے ریاض اور دیگر شہروں میں مقامی و غیر ملکی کارکنان کے لیے نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں، جن میں روزگار کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ای ویزا سہولت اور ورکرز سپورٹ سینٹر شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی ای ویزا اور آن لائن رجسٹریشن نظام کی تجویز دی گئی ہے تاکہ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں جہاں متحدہ عرب امارات اور عمان میں پاکستانی ورکرز کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، وہیں سعودی عرب اور قطر پاکستانی افرادی قوت کے نئے مراکز کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ سعودی عرب اب نہ صرف پاکستانی محنت کشوں بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک بڑی منزل بن گیا ہے، جو دونوں ممالک کے لیے معاشی استحکام اور دوطرفہ تعلقات میں گہرے اثرات پیدا کرے گا۔

Previous Post

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان ڈی پورٹ، مشتاق احمد بھی رہا

Next Post

جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Next Post
جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم