Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گیارھواں ایڈیشن رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں منعقد کرانے کا خواہاں ہے، جس میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس طرح پی ایس ایل 11 کا شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکرا سکتا ہے، جو مارچ سے مئی تک کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی کے درمیان متعدد اہم معاملات ابھی تک حل طلب ہیں اور اس حوالے سے کوئی باضابطہ میٹنگ تاحال منعقد نہیں ہوئی جس میں آئندہ ایڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہو سکے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کو روایتی طور پر فروری یا مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہوگا۔ اس دوران پاکستان ٹیم کی شیڈول مصروفیات میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اور اس کے بعد بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شامل ہے۔

مزید یہ کہ ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے اختتام کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی طے ہے، جب کہ بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے مقابلے مئی کے بعد ہوں گے۔

پاکستان ٹیم آئندہ سال بنگلا دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، جب کہ زمبابوے کے خلاف بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز طے ہے۔ ان تمام بین الاقوامی مصروفیات کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل کو رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن 15 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا، اس لیے امکان ہے کہ دونوں بڑی فرنچائز لیگوں کے میچز کی تاریخوں میں ٹکراؤ ہو۔ اس صورت میں متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل یا آئی پی ایل میں سے کسی ایک لیگ کا انتخاب کرنا پڑے گا، جس سے ٹیموں کی دستیابی اور اسکواڈز کی منصوبہ بندی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دیا ہے۔ اسی دوران پی ایس ایل 10 نے براڈکاسٹ ویورشپ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

Previous Post

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ’نیو نارمل‘ کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائیگا: کورکمانڈرزکانفرنس

Next Post

محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

Next Post
محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم