Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in کھیل
0
محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فوری نوٹس کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آج ہی افغانستان ٹیم کو ویزے جاری نہ ہونے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی تھی کہ کھلاڑیوں کو فوری ویزے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ پاکستان آ کر ایشین کپ کوالیفائر میچ میں حصہ لے سکیں۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، اب میچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔

یاد رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 9 اکتوبر کو شیڈول تھا، تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغانستان فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے تھے جس کے باعث میچ کے انعقاد پر خدشات پیدا ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان فٹبال ٹیم کے 10 آفیشلز اور 3 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے، جنہیں کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ویزے دیے گئے۔ تاہم ٹیم کے بیشتر کھلاڑی افغانستان سے باہر مختلف ممالک میں مقیم ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔

وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے مکمل کر دیے گئے ہیں، اور ذرائع کے مطابق افغان ٹیم جلد پاکستان روانہ ہوگی تاکہ 9 اکتوبر کو ہونے والا کوالیفائر میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکے۔

سرکاری سطح پر ویزوں کے اجرا کے اس عمل سے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور اے ایف سی حکام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post

پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

Next Post

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

Next Post
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم