Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

راولپنڈی: امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا اہم دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف برائے آپریشنز اور امریکی کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، اور سمندری حدود میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے کردار، خطے کی سکیورٹی صورتِ حال، اور تربیتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری سٹینلے ایل براؤن سے ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں استحکام، اور بحری دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی سکالرز اور معروف تھنک ٹینکس کے ماہرین سے ایک تقریب میں خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز، بحرِ ہند میں ابھرتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال، اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ میری ٹائم اقدامات میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان میری ٹائم سکیورٹی، پیشہ ورانہ تربیت، اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

Previous Post

سیلاب سروے 60 فیصد مکمل، متاثرین کو باوقار طریقے سے امداد دی جائے گی: پی ڈی ایم اے

Next Post

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

Next Post
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
  • پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
  • کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچے کا تعلق کے پی سے ہے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم