Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 19, 2025
in پاکستان
0
سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے اور ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیرِ ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکرٹری ماہی گیری کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں مقامات پر منی فِش ہاربرز کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر ماضی میں سندھ کی اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں، اور ان مقامات کی بحالی سے صوبے میں مالی استحکام، روزگار کے نئے مواقع اور مقامی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع جغرافیائی طور پر شہر کے قریب واقع ہیں اور موٹر وے و نیشنل ہائی وے سے براہِ راست منسلک ہیں، جس سے نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے ماحولیاتی طور پر مستحکم اور پائیدار ترقیاتی وژن کا ایک اہم حصہ ہے، جس کے تحت صوبے میں ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں منی فِش ہاربرز تعمیر کیے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں انہیں مکمل بندرگاہوں کی شکل دی جائے گی۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے نہ صرف ماہی گیری اور تجارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ سیاحت کے فروغ اور ساحلی کمیونٹیز کی معاشی بہتری میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Previous Post

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

Next Post

پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا

Next Post
پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
  • پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
  • کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچے کا تعلق کے پی سے ہے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم