Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کرلیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کرلیا

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق متنازع اور غیر قانونی بل کو ابتدائی مرحلے میں منظور کرلیا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 ووٹ جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ معمولی فرق سے منظور ہونے والے اس بل کو اب مزید غور اور ترامیم کے لیے خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے دوبارہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے اس اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اسرائیلی آبادکاری اور توسیع پسندانہ عزائم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کیونکہ یہ اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔

قطر نے بھی اسرائیلی فیصلے کو فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد پائیدار راستہ ہے، اور عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو اس توسیع پسندانہ منصوبے سے باز رکھے۔

یہ پیش رفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل کے دورے پر موجود ہیں اور وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ماضی میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دے گی، تاہم حالیہ ووٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالمی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Previous Post

وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

Next Post

وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

Next Post
وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم