کراچی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 392 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2829 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے میں دستیاب ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4080 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام اور سرمایہ کاروں کی توجہ حصص بازار کی جانب منتقل ہونا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

