Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 27, 2025
in کھیل
0
بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، انہیں پسلیوں میں شدید چوٹ لگنے کے بعد آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ میچ میں ایک مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران وہ زمین پر گر پڑے جس سے ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی۔

ابتدائی طور پر معمولی سمجھا جانے والا زخم اب خطرناک نوعیت اختیار کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر کی اندرونی بلیڈنگ شروع ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ یعنی آئی سی یو میں داخل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر ہفتے کے روز سے سڈنی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جہاں وہ دو سے سات دن تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اندرونی بلیڈنگ کے باعث انفیکشن کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اسی لیے کھلاڑی کو مسلسل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔ ان کے علاج کا عمل جاری ہے اور ابھی انہیں فضائی سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے حتمی طبی منظوری کے بعد ہی شریاس ایئر بھارت واپس جا سکیں گے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق شریاس ایئر کی حالت اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں آرام کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شریاس ایئر بھارتی ون ڈے اسکواڈ کے اہم رکن ہیں اور گزشتہ مہینوں میں ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں ٹیم کا مستقل حصہ بنا دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ شائقین اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post

آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کیساتھ نازیبا حرکت، بھارتی وزیر نےکھلاڑیوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

Next Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی

Next Post
سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم