Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کیساتھ نازیبا حرکت، بھارتی وزیر نےکھلاڑیوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 27, 2025
in کھیل
0
آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کیساتھ نازیبا حرکت، بھارتی وزیر نےکھلاڑیوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر برائے پارلیمانی امور کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے نازیبا واقعے کی ذمہ داری الٹا ان ہی کھلاڑیوں پر ڈال دی۔

دو روز قبل بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے ہوٹل سے کیفے ٹیریا جاتے وقت آسٹریلوی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھوا اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ اس وقت عالمی سطح پر توجہ کا باعث بنا جب مختلف کرکٹ تنظیموں اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں خواتین کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے۔

تاہم اب مدھیہ پردیش کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر کیلاش وجے ورگیا نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی اپنی غلطی تھی، اس واقعے سے انہیں سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ریاستی سکیورٹی کی ناکامی بھی ہے لیکن کھلاڑیوں کو بھی اپنے تحفظ کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔

وزیر کے اس بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سخت ردعمل دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا کہ کیلاش وجے ورگیا کا بیان بی جے پی کی گھناؤنی سوچ کو ظاہر کرتا ہے، جو متاثرہ خواتین کو ہی الزام دینے کی روایت کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک اس واقعے پر شرمسار ہے، اور وزیر کا یہ کہنا کہ کھلاڑی خود ذمہ دار ہیں، نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ خواتین کی تضحیک کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر عوام نے بھی وزیر کے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات مجرموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

کئی کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

Previous Post

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے عالمی منظرنامہ بدل دیا، ’خطے کا فاتح‘ قرار

Next Post

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

Next Post
بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم