Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 27, 2025
in کھیل
0
ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر

میلبرن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ پیٹ کمنز پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے وقت پر مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکیں گے۔ بورڈ کے مطابق ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے بحالی کے عمل کے دوران دوڑنے کی مشقیں شروع کر دی ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ کا آغاز بھی کر دیں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹاف کا خیال ہے کہ انہیں مکمل صحت یابی کے لیے کچھ وقت درکار ہے تاکہ وہ باقی سیریز میں بغیر کسی خطرے کے حصہ لے سکیں۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم میں واپسی ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے گزشتہ چند برسوں میں بطور کپتان شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سمیت کئی اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے، تاہم اسٹیو اسمتھ کا تجربہ آسٹریلیا کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو سکتا ہے۔

Previous Post

شادی سے قبل لڑکے کا ماں باپ سے رویہ ضرور دیکھیں: آمنہ شیخ کا لڑکیوں کو مشورہ

Next Post

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

Next Post
پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم