Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 27, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح پونے 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات صبح پونے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی سوشل میڈیا پر اسموگ کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث بچوں کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر اوقات میں تبدیلی ناگزیر تھی۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آلودگی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے اسموگ سے بچاؤ کے لیے متعدد سخت اقدامات کیے ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث کھلی فضا میں سانس لینا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ بن گیا ہے۔

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 810 تک ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح تصور کی جاتی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور بچوں و بزرگوں کو خصوصی طور پر اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Previous Post

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر

Next Post

صبح اٹھنے کے بعد کی وہ 5 عادات جو گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں

Next Post
صبح اٹھنے کے بعد کی وہ 5 عادات جو گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں

صبح اٹھنے کے بعد کی وہ 5 عادات جو گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم