Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 29, 2025
in پاکستان
0
گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

اسلام آباد: ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امدادی رقم "گلیشیئرز ٹو فارمز” منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد برفانی تودوں سے بننے والے آبی ذخائر اور ان کے بہاؤ کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے تاکہ پانی کے قدرتی نظام کو پائیدار بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کسانوں کو جدید آبپاشی کے نظام، پانی کے مؤثر استعمال اور زرعی پیداوار میں اضافے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

گرین کلائمیٹ فنڈ کی یہ مالی معاونت پاکستان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز، گلیشیئر پگھلنے، اور پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ منصوبے کی تکمیل ایشیائی ترقیاتی بینک کی تکنیکی و مالی معاونت سے کی جائے گی، جس کے ذریعے پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ اور زرعی استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

Previous Post

افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

Next Post
ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم