Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 29, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے اپنے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی تکمیل کی ضمانت مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جائیں تو وہ مستعفی ہونے پر غور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں اور مالی تقسیم میں کسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متفق ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اس وقت 36 اراکین کی حمایت حاصل ہے جو تحریک کی کامیابی کے لیے درکار اکثریت سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب چوہدری انوار الحق نے اب تک وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں تو وہ تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کر دے۔

Previous Post

وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

Next Post

آزاد کشمیر: ن لیگ کا ایوان صدر پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی پر اجلاس پر تحفظات کا اظہار

Next Post
آزاد کشمیر: ن لیگ کا ایوان صدر پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی پر اجلاس پر تحفظات کا اظہار

آزاد کشمیر: ن لیگ کا ایوان صدر پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی پر اجلاس پر تحفظات کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم