Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 29, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قبل از وقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحریک کامیاب ہوگئی تو نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیر التواء تقرریاں مکمل کرے گا اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں گے، اور عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے بعد ن لیگ کے ارکان اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ازخود استعفیٰ نہ دیا تو کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بعد پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے اب 36 اراکین کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

Previous Post

9 ماہ میں 25 کروڑ روپے کی ریکوری ضلعی پولیس لیہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

Next Post

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

Next Post
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم