اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس کے بعد وہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیے گئے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس وقت دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

