Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو کا جلد ریٹائر منٹ کا اعلان

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in کھیل
0
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو کا جلد ریٹائر منٹ کا اعلان

ریاض: عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے جا رہے ہیں، اور ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا ہے۔

چالیس سالہ رونالڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ کئی برسوں سے اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال سے کنارہ کشی ان کے لیے ایک مشکل فیصلہ ہوگا، لیکن وہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

رونالڈو، جو اب تک کلب اور قومی ٹیم کے لیے مجموعی طور پر 952 گول کر چکے ہیں، عالمی سطح پر تاریخ کے سب سے بڑے گول اسکورر ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ 1,000 گولز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد فٹ بال کو خیرباد کہیں گے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا، “میں سمجھتا ہوں کہ میں اس فیصلے کے لیے تیار ہوں۔ یہ یقیناََ ایک مشکل لمحہ ہوگا، لیکن میں نے 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی اس دن کے لیے تیاری شروع کر دی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ میں اس دباؤ کو برداشت کر سکوں گا۔”

کرسٹیانو رونالڈو نے اعتراف کیا کہ گول کرنے کا جوش اور نیا ریکارڈ بنانے کی توانائی بے مثال ہے، تاہم زندگی میں ہر سفر کا ایک آغاز اور ایک اختتام ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “اب وقت ہے کہ میں اپنے لیے، اپنی فیملی کے لیے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت نکالوں۔ فٹ بال نے مجھے وہ سب کچھ دیا جس کا میں نے خواب دیکھا تھا، اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہوں۔”

Previous Post

چین کا امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف معطل کرنے کا اعلان

Next Post

فلپائن میں طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، مجموعی اموات 86 ہوگئی

Next Post
فلپائن میں طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، مجموعی اموات 86 ہوگئی

فلپائن میں طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، مجموعی اموات 86 ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم