Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی
0
ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے ممدانی سے تعاون کا اعلان کردیا۔

میا می میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور وہ ممدانی کی "تھوڑی بہت مدد” کریں گے۔ انتخاب سے قبل ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوئے تو وہ نیویارک کے منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے، تاہم اب ان کے لہجے میں واضح نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک "کمیونسٹ” امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ اب کیسے اقدامات کرتے ہیں۔

اپنے ایک اور انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک کے نئے میئر کو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے، اگر ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں "واشنگٹن کا احترام” کرنا ہوگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے لہجے میں یہ تبدیلی اس بات کا اعتراف ہے کہ ظہران ممدانی کی کامیابی محض ایک انتخابی جیت نہیں بلکہ امریکا میں بدلتے سیاسی مزاج کی علامت ہے۔ نیویارک جیسے بڑے اور کثیرالثقافتی شہر میں ایک مسلمان اور ترقی پسند نظریات رکھنے والے امیدوار کی فتح نے امریکی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے نرم مؤقف کو وفاقی و ریاستی سطح پر عملی تعاون کی ضرورت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Previous Post

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم 14نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانےکا فیصلہ

Next Post

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

Next Post
‘غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی’: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم