Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, کھیل
0
نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

نیویارک: نیویارک کے نومنتخب میئر اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ رہنما ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔

34 سالہ ظہران ممدانی کی میئر شپ جیتنے کے بعد ان کی انتخابی مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا حوالہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ممدانی اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا مشہور جملہ دہراتے ہیں: “To snatch defeat from the jaws of victory” (یعنی فتح کے قریب پہنچ کر شکست کھینچ لینا)۔ اس جملے کا استعمال رمیز راجہ عموماً کرکٹ میچوں میں تبصرے کے دوران کرتے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے بھی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس” پر یہ ویڈیو ری شیئر کی اور ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر بننے پر مبارکباد دی۔ رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں لکھا: “بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی! اور کمنٹری سے محبت رکھنے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر اُن لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے۔ آپ پر فخر ہے!”

رمیز راجہ کے اس پیغام پر دنیا بھر سے کرکٹ شائقین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ "رمیز راجہ کی کمنٹری اب امریکی سیاست تک پہنچ گئی”، جب کہ کچھ نے ظہران ممدانی کو “کرکٹ اسپریٹ رکھنے والا میئر” قرار دیا۔ ممدانی کی سیاسی مہم میں یہ ویڈیو نہ صرف ان کے کرکٹر فین ہونے کی علامت بنی بلکہ دنیا بھر میں ان کی شخصیت کا نرم، مزاحیہ اور دوستانہ پہلو بھی نمایاں کر گئی۔

Previous Post

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

Next Post

ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیے

Next Post
ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیے

ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم