Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Web Desk by Web Desk
نومبر 7, 2025
in پاکستان
0
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اہم اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اب یہ اجلاس نئی تاریخ کے اعلان تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو پہلے ہی اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی کہ بلدیاتی نظام سے متعلق مجوزہ مسودہ 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے اس ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تاہم دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے مجوزہ ترمیم کے بیشتر نکات کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی حمایت کرے گی، مگر صوبائی شیئر سے متعلق شق اور این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے مالی اختیارات میں کمی یا وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ ان کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے باقی تمام نکات پارٹی نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف اتحادی جماعتوں کے تحفظات کے باعث حکومت کے لیے اس ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرانا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

Previous Post

کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330 مساجد تنظیم المدارس کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے

Next Post

27ویں آئینی ترمیم: 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

Next Post
27ویں آئینی ترمیم: 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

27ویں آئینی ترمیم: 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم