Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل

Web Desk by Web Desk
نومبر 7, 2025
in پاکستان
0
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے اور عدالت سے سزا یافتہ قرار دیے جانے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی تحویل قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریکوں کے دوران حساس اداروں پر حملوں کے الزام میں ان کے خلاف کئی مقدمات درج تھے، جن میں سے ایک مقدمے میں مقامی عدالت نے انہیں 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کافی عرصے سے کوششیں جاری تھیں، تاہم وہ گرفتاری سے بچتے رہے، جس کے بعد آج ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر میں تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے اور وہ سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Previous Post

27ویں آئینی ترمیم: 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

Next Post

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار

Next Post
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم