پشاور: خیبرپختونخوا میں انفلوئنزا وائرس کے پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں فلو کے کیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافہ متوقع ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور حاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انفلوئنزا سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے
صحت کے حکام نے کہا ہے کہ فلو کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں اور صفائی و حفظان صحت کے اقدامات پر خاص توجہ دیں

