Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ستائیسویں ترمیم/ 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان

Web Desk by Web Desk
نومبر 11, 2025
in پاکستان
0
ستائیسویں ترمیم/ 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دو ہفتوں کے اندر ہائی کورٹ کے چار ججز کے تبادلے کا امکان ہے۔ نئی ترمیم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو اختیار دیتی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے ججوں کا بین الصوبائی تبادلہ ان کی رضامندی کے بغیر بھی کر سکے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل ایک جج یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ پنشن کی اہلیت مکمل ہونے کے بعد وہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ مخصوص جج پنشن کے اہل ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دیں گے۔ تاہم، ہائی کورٹ کے پانچ ججز کے نام ظاہر کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے ابھی تک کچھ بھی تحریری طور پر طے نہیں پایا۔

سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی ہے، اور ذرائع کے مطابق باضابطہ پیش رفت اس وقت شروع ہوگی جب یہ ترمیم آئین کا حصہ بن جائے گی۔ سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے تبادلوں کی اجازت دینے والی شق کی ضرورت اُن ججوں کے طرزِ عمل کے باعث محسوس کی گئی جنہوں نے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مجوزہ ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد کسی بھی ہائی کورٹ کے جج کا ملک کے کسی بھی حصے میں تبادلہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا یہ بھی خیال ہے کہ ترمیم کے نفاذ کے بعد جوڈیشل کمیشن میں اس کا اثر و رسوخ مزید بڑھ جائے گا کیونکہ کمیشن کی نئی تشکیل میں جسٹس منیب اختر شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کے نتیجے میں مجوزہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے اس عہدے کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام پیش کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چار ججز (سید حسن اظہر رضوی، مسرت ہلالی، عامر فاروق، اور علی باقر نجفی) کے نام وفاقی آئینی عدالت میں تقرری کے لیے زیر غور ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومت نے نئی عدالت کے لیے سات رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، لیکن پیپلز پارٹی نے اسے نو رکنی بنانے پر زور دیا تاکہ ہر صوبے سے دو ارکان شامل ہوں اور ایک رکن اسلام آباد سے ہو۔ وفاقی آئینی عدالت کی ابتدائی تشکیل کے لیے ہائی کورٹس سے جن ججز کے نام زیر غور ہیں اُن میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس روزی خان بریچ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے چار ججز کی تبادلوں سے متعلق مشاورت جاری ہے، اور 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد انہیں مختلف صوبوں اور ریجنز میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Previous Post

سنگجانی جلسہ کیس/عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

Next Post

سپریم کورٹ نے اکثر طاقتور کا ساتھ دیا عوام کا نہیں: جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط

Next Post
سپریم کورٹ نے اکثر طاقتور کا ساتھ دیا عوام کا نہیں: جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ نے اکثر طاقتور کا ساتھ دیا عوام کا نہیں: جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم