وادی نیلم: آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیٔ نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب 14 اگست کو نالہ جاگراں میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ سیاحتی مقام کنڈل شاہی واٹر فال اور کٹن جاگراں سمیت 25 ہزار سے زائد آبادی کو ملانے والے رابطہ پل اور سڑکیں ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متاثرہ دیہات کے رہائشیوں نے حکومتِ آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر رابطہ پلوں اور سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔

