Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں بارش، پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے، بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر

Web Desk by Web Desk
نومبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0

غزہ پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، کئی خیمے پانی میں ڈوب گئے۔

فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی، جس سے خیموں میں پانی جمع ہوگیا۔ رضائیاں، کمبل اور فلسطینیوں کا بچا ہوا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ بے بس فلسطینیوں نے اپنی کہانی بیان کی، ایک خاتون نے کہا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے ان کے لیے بنائے تھے، مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب خیمے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ غمزدہ والدہ نے سوال کیا کہ اب میں کیا کروں اور کہاں جاؤں؟

ایک اور خاتون نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے چھوٹے بچے بارش سے مکمل بھیگ گئے ہیں، اور ان خیموں کے علاوہ کوئی چھت انہیں محفوظ رکھنے کے لیے موجود نہیں۔ بارش کے بعد درپیش مشکلات کے بارے میں ایک فلسطینی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زارو قطار رونے لگیں۔

بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بے گھر پناہ گزین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انتظامات نہ ہونے کے باعث خیموں میں مقیم فلسطینی اپنی مدد آپ کے تحت بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ امدادی اداروں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے جمع ہونے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Previous Post

پورٹ قاسم پر 60 ارب کا ٹھیکہ، وزیراعظم کا نام غلط انداز سے استعمال ہونے کا انکشاف

Next Post

پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار

Next Post
پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار

پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا
  • سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
  • جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا
  • سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم