ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار تیسرے آل ڈسٹرکٹ چیلنج کپ ڈے لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے ویرا اسٹیڈیم پہنچیں، جہاں ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔
انہوں نے آج کے میچ کا افتتاح فٹبال کو کک لگا کر کیا اور کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور مقامی فٹبال کلب کے عہدیداران کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس صحت مند معاشروں کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں لیڈر شپ، حوصلہ اور صبر پیدا کرتے ہیں، جبکہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان نہ صرف تندرست رہتے ہیں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کرتے ہیں
۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہیں، اور ضلعی انتظامیہ لیہ کے ٹیلنٹ کو ہر ممکن پلیٹ فارم اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کے آج کے میچوں میں الفتح فٹبال کلب لیہ نے ینگ لائنز فٹبال کلب 95 ٹی ڈی اے کو 0-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں مراد کلب فاتح رہا۔

