Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Web Desk by Web Desk
نومبر 17, 2025
in کھیل
0
ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت اے کی جانب سے سوریاونسی نے 45 اور نمن دھیر نے 35 رنز بنائے، جبکہ آخری 8 وکٹیں صرف 45 رنز کے اضافے پر گریں۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے شاہد عزیز نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 13.2 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ معاذ صداقت نے 47 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد نعیم اور یاسر نے بالترتیب 14 اور 11 رنز بنائے۔

یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان شاہینز اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 18 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

Previous Post

پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Next Post

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک

Next Post
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم