Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈپٹی کمشنرامیرابیدارکا خواب پنک گالا کاکامیاب انعقاد

ضلع لیہ کا پہلاپنک گالا اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے انمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا

Web Desk by Web Desk
فروری 27, 2025
in لیہ
0

اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیاز احمدبھٹی،رہنماپاکستان مسلم لیگ ن سمعیہ عطاشہانی، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمرا،تحصیل سپورٹس آفیسرمرینہ رفیق،فوکل پرسن محکمہ تعلیم شاہینہ فریدملغانی،میڈیانمائندگان،خواتین،طالبات کی کثیرتعدادودیگر موجودتھے۔ اختتامی تقریب کاآغازتلاوت، پرچم کشائی سے کیاگیاجبکہ مصوری کے مقابلے،کرکٹ،رسہ کشی ودیگر مقابلے منعقدہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگراس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی طرف سے پنک گالامنعقدکروانا ایک خواب تھاجسے آج عملی تعبیرمل گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنک گالاکاانعقادایک چیلنج تھامگرجس طرح تمام محکموں نے اس کوبہترین طریقہ سے ادا کیاوہ یقیناقابل تعریف ہے۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ پنک گالاجیسے تفریحی پروگرام خواتین کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں خواتین کے کھیلوں کا انعقاد ایک ایسا خوش آئند اقدام ہے جو خواتین کی معاشرتی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔سمعیہ عطاءشہانی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف خواتین کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کررہی ہیں پنک گالاکاانعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی جانب سے خواتین کے لیے کھیلوں کا انعقادایک خوش آئند اقدام ہے ایسے اقدامات سے ماوں ،بہنوں،بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملتا ہے جو انہیں زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے خواتین نے عالمی سطح پر کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی شعبوں میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس امتیاز احمدبھٹی نے کہاکہ محکمہ سپورٹس لیہ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرقیادت کھیلوں کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات اُٹھارہا ہے پنک گالاجیسے پروگرام میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے سے طالبات میں کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی بڑھے گی اور ان کی صلاحیتیں نکھریں گی۔ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمراءنے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اُٹھارہی ہے کیونکہ معاشرتی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے خواتین کی شمولیت ہر میدان میں ناگزیر ہے پنک گالاایک بہترین پروگرام تھااس سے علاقہ کی خواتین کی خوداعتمادی میں مزیداضافہ گا۔اس موقع پرپنک گالامیں حصہ لینے حصہ لینے والے کھلاڑیوں ، منتظمین کو انعامات وٹرافیاں دی گئیں۔

Previous Post

حکومت کا 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان

Next Post

ناقص کارکردگی کی وجہ سے بورڈ حکام ناراض، سینئر کھلاڑیوں نے بریک لینے پر غور شروع کردیا

Next Post
ناقص کارکردگی کی وجہ سے بورڈ حکام ناراض، سینئر کھلاڑیوں نے بریک لینے پر غور شروع کردیا

ناقص کارکردگی کی وجہ سے بورڈ حکام ناراض، سینئر کھلاڑیوں نے بریک لینے پر غور شروع کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم