Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کرکٹ کا انوکھا واقعہ/بھارتی بیٹر گیند کو 2 بار ہٹ کرنے پر آؤٹ قرار

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in کھیل
0
کرکٹ کا انوکھا واقعہ/بھارتی بیٹر گیند کو 2 بار ہٹ کرنے پر آؤٹ قرار

کرکٹ میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جب بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر لامابام اجے سنگھ کو بیٹنگ کے دوران گیند کو دو بار ہٹ کرنے کی وجہ سے آؤٹ قرار دیا گیا، جو کرکٹ کے قوانین میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رنجی ٹرافی پلیٹ لیگ کے میچ میں پیش آیا، جہاں منی پور کے بیٹر لامابام نے میگھالیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے بولر آریان بورا کی گیند پر دفاعی اسٹروک کھیل کر گیند کو روکا، مگر گیند بیٹ سے لگتے ہوئے اسٹمپس کی طرف واپس جانے لگی۔ اسٹمپس بچانے کے لیے بیٹر نے گیند کو دوبارہ بیٹ سے ہٹ کیا، جس پر امپائر نے انہیں ‘ہِٹ دی بال ٹوائس’ کے تحت آؤٹ قرار دیا۔

میدان میں موجود تماشائیوں کے مطابق یہ عمل بظاہر جائز لگ رہا تھا کیونکہ بیٹر کا مقصد صرف وکٹ بچانا تھا، لیکن کرکٹ کے ایم سی سی قوانین کے مطابق شق 34.1.1 کے تحت اگر بیٹر جان بوجھ کر گیند کو بیٹ یا جسم کے کسی حصے سے دوبارہ ہٹائے اور وہ فیلڈر کو گیند چھونے سے پہلے ہو، تو آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر گیند صرف وکٹ بچانے کے لیے دوسری بار ہٹائی جائے تو بیٹر کو آؤٹ نہیں دیا جائے گا۔

امپائر دھرمیندر بھاردواج کے فیصلے کے بعد نہ بیٹر نے اور نہ ہی کسی نے اس فیصلے پر اعتراض کیا۔ میدان میں موجود ایک آفیشل کے مطابق بیٹر اپنی وکٹ پیڈ سے بھی بچا سکتا تھا، لیکن اس نے بیٹ استعمال کیا، جس پر مخالف ٹیم نے اپیل کی اور فوری طور پر بیٹر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

یہ واقعہ رنجی ٹرافی میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اور اس طرح کا آؤٹ آخری بار 06-2005 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر صرف چند کھلاڑی ہی اس منفرد طریقے سے آؤٹ ہوئے ہیں، جس سے کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ لمحہ نہایت دلچسپ اور نایاب ثابت ہوا۔

Previous Post

اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

Next Post

الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب

Next Post
الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان
  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم