Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا

سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

Web Desk by Web Desk
فروری 28, 2025
in پاکستان
0
عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا

Aalia Hamza

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا۔سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ رپورٹس کیلئے کچھ وقت درکار ہے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد ایک پارٹی، ایک لیڈر کو دیوار سے لگانے کیلئے اس حکومت نے گھروں پر چھاپے مارے، حکومت کی ساری توجہ تحریک انصاف، عمران خان اور ورکرز کو دبانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی سے تو باہر ہوگئے لیکن حکومت نے وزراء کی نصف سنچری مکمل کر لی، تحریک انصاف 2 سال سے فسطائیت کا مقابلہ کر رہی تھی اب ہر طبقہ کر رہا ہے، استحکام، جمہوریت بچانے کیلئے ہمارا لیڈر اور ہم سب کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کل ہماری ایک ہوٹل میں کانفرنس سے گھبرا رہے تھے، موجودہ حکومت کو چیلنج کرتی ہوں، آپ نارووال، ڈی جی خان میں جلسیاں کرتے ہیں، آپ ہمیں مینار پاکستان پر صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں، عوام صرف بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، آپ بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور نام سے ڈرتے ہیں۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ مان لیں آپ ہار گئے ہیں، ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔

Previous Post

پی ایس ایل 10 کا 11 اپریل سے آغاز، شیڈول کا اعلان

Next Post

پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15فیصدکمی

Next Post
پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15فیصدکمی

پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15فیصدکمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم