Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15فیصدکمی

غیرمعیاری جراثیم کش ادویات کا استعمال بڑی وجہ قرار

Web Desk by Web Desk
فروری 28, 2025
in تجارت
0
پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15فیصدکمی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی چاول کی برآمدات میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجوہات فیومیگیشن کمپنیوں کی اجارہ داری اور غیر معیاری جراثیم کش ادویات کا استعمال ہے۔کمیٹی کے چیئرمین محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت اجلاس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے رہنماؤں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اس وقت سالانہ 6 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کر رہا ہے تاہم حالیہ مسائل کے باعث صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاول کی فیومیگیشن کا عمل صرف چار کمپنیوں تک محدود رکھنے کے بجائے اب 57 کمپنیوں کو اس کا لائسنس دیا جائےگا تاکہ اجارہ داری کا خاتمہ کیا جاسکے۔
کمیٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے انکشاف کیا کہ فیومیگیشن کی چار بڑی کمپنیاں ایک ہی ایڈریس سے کام کر رہی ہیں جو ایکسپورٹرز کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی کنسائنمنٹس پر اعتراضات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔کمیٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستانی چاول میں مضر صحت اجزاء کی موجودگی چاول کے کاشت کاروں کی نہیں بلکہ غیر معیاری ادویات تیار کرنے والے اداروں کی کوتاہی ہے۔وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام نے وضاحت کی کہ یورپی یونین کی مارکیٹ میں صرف 2 بار پاکستانی چاول پر اعتراضات آئے ہیں جب کہ فی الحال افریقی ممالک کی جانب سے کچھ مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بعض چاول برآمد کنندگان کے گھروں پر چھاپے مارے جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو بھارت، ویتنام اور تھائی لینڈ کی طرح چاول برآمدات کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھی جاسکے۔کمیٹی کے چیئرمین جاوید حنیف خان نے چاول کے کاشت کاروں اور برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اصلاحات کی ہدایت دی اور یقین دلایا کہ اس حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Previous Post

عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا

Next Post

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

Next Post
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم