راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
پاکستان نے سیریز کے آغاز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ ٹیم کی یہ لگاتار جیت پاکستان کے حوصلے بلند کر رہی ہے اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھا رہی ہے۔

