Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا؟

Web Desk by Web Desk
نومبر 26, 2025
in پاکستان
0
کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا؟

کراچی میں ای چالان کے نفاذ کو 30 روز مکمل ہو گئے ہیں اور اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 93 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جس کی تعداد 57 ہزار 541 ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر 22 ہزار 227 چالان جاری کیے گئے۔ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کے ذریعے تیز رفتاری پر ایک ہزار 188 چالان ہوئے جبکہ دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری پر 2 ہزار 699 چالان کیے گئے۔

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 102، فینسی نمبر پلیٹ رکھنے پر 1 ہزار 278، رنگین شیشے والی گاڑیوں کے لیے 1 ہزار 178، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 اور رانگ وے گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے اور رنگین شیشے والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Previous Post

پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا – ترجمان پاک فوج

Next Post

ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

Next Post
ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم