Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

Web Desk by Web Desk
نومبر 26, 2025
in پاکستان
0
ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر مایوس ہے۔ یہ حلقہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے، جہاں پارٹی کی اپنی صوبائی حکومت قائم ہے، اس لیے یہ شکست قیادت کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہری پور کی شکست نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر کو جنم دیا ہے اور اب بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا پارٹی کی طویل عرصے سے جاری محاذ آرائی کی پالیسی کے باعث سیاسی میدان پھیلنے کے بجائے خیبر پختونخوا میں بھی سکڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج پارٹی میں ایک وارننگ کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں کہ موجودہ طرز سیاست اب مزید قابل عمل نہیں رہی۔ ضمنی انتخاب کے فوری بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان عمر ایوب خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے گئے، جہاں دونوں رہنماؤں نے پارٹی کی پچھلی تین برسوں کی سیاسی حکمت عملی کے فوائد اور نقصانات پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات اور میڈیا میں بیرسٹر گوہر کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ قیادت اب محاذ آرائی کی سیاست پر ازسرنو غور کر رہی ہے اور معتدل حلقے کے رہنما مذاکرات اور سیاسی عمل کو ترجیح دینے کی سفارش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان کو طویل عرصے سے پارٹی کی معتدل آواز سمجھا جاتا ہے، جبکہ محاذ آرائی کے حامی زیادہ تر فیصلے کرتے آئے ہیں۔

ہری پور کی شکست نے پارٹی کے اندر معتدل سوچ رکھنے والے حلقے کی رائے کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور زیادہ تر رہنما سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات پر مبنی سیاست ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان ہی کریں گے، جو اب تک محاذ آرائی کے حامیوں کی رائے کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔

Previous Post

کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا؟

Next Post

ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

Next Post
ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم