Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

Web Desk by Web Desk
نومبر 26, 2025
in پاکستان
0
ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوتے ہیں۔

ورکشاپ کے شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں اور بارڈر کنٹرولز کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم، مہارت اور لگن کے ساتھ قومی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے، جیوپولیٹیکل مقابلہ بڑھ رہا ہے اور سرحد پار دہشتگردی کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ وارفیئر کے منفی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اپنی حقیقی حیثیت کے مطابق عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ مارکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبہ اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، جبکہ قومی یکجہتی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر شہری کا تحفظ پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور ان معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کے مطابق "ہم ان شاء اللہ دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔”

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مربوط قومی کوششیں اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

Previous Post

ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

Next Post

ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ

Next Post
ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس  جاری

ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم