Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
نومبر 26, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس  جاری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے پروفیشنلز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے آڈٹ کے لیے پہلے مرحلے میں 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور آنے والے چند روز میں مزید 200 نجی آڈیٹرز شامل کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ایف بی آر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا، جو ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ان کے نوٹس کا اجراء شروع ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں تینوں شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا، جس میں کراچی اور لاہور میں 100، 100 جبکہ اسلام آباد میں 50 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز اور مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پینٹ سیکٹر میں بھی ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور نجی کمپنیاں بھی اس میں زیرِ نظر آئیں گی۔

Previous Post

ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

Next Post

پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا

Next Post
پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا

پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم