Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، سہولیات دینے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
نومبر 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، سہولیات دینے کا اعلان

منامہ: وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین برادر ملک ہیں اور دونوں کے درمیان طویل عرصے سے اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بحرین کا دورہ اقتصادی شعبوں میں نئی پیشرفت اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہے، خاص طور پر زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک اور دیگر شعبوں میں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی کمیونٹی نے ثابت کیا کہ شناخت صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے ہر گوشے میں زندہ رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحرین میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 484 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ہیں اور بحرین کی اعلیٰ قیادت کے تعاون اور محبت پر دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ بحرین کے لیے بہترین سفیر کا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے بحرین کو مالیاتی ترقی، انسانی مرکزیت اور جدید معیشت کا روشن نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے اور بھرپور تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس افرادی قوت، وسائل، ابھرتی منڈی اور اسٹریٹیجک محل وقوع ہے جبکہ بحرین کے پاس مالیاتی مہارت اور عالمی تجربہ موجود ہے، اور دونوں ملک مل کر عظیم کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور وہ بحرین کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری میں شراکت داری کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں اور کاروباری تعاون کے لیے تمام ممکن سہولتیں فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی نوجوان آبادی کو ملک کی بڑی طاقت قرار دیا اور بتایا کہ 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کی عمر کے درمیان ہے، جسے چیلنج اور موقع دونوں قرار دیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، فنی تربیت اور جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی اقتصادی راہیں کھولی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندی دے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دے گا۔

Previous Post

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا

Next Post

ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا-چیئرمین پی ٹی آئی

Next Post
ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا-چیئرمین پی ٹی آئی

ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا-چیئرمین پی ٹی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم